Sunan ibn Majah Hadith 346 (سنن ابن ماجہ)

[346] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (22) نسائي (30)

انوار الصحیفہ ص 389

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَفِي يَدِہِ الدَّرَقَةُ فَوَضَعَہَا ثُمَّ جَلَسَ فَبَالَ إِلَيْہَا فَقَالَ بَعْضُہُمْ انْظُرُوا إِلَيْہِ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ فَسَمِعَہُ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ وَيْحَكَ أَمَا عَلِمْتَ مَا أَصَابَ صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانُوا إِذَا أَصَابَہُمْ الْبَوْلُ قَرَضُوہُ بِالْمَقَارِيضِ فَنَہَاہُمْ عَنْ ذَلِكَ فَعُذِّبَ فِي قَبْرِہِ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی أَنْبَأَنَا الْأَعْمَشُ فَذَكَرَ نَحْوَہُ

سیدنا عبدالرحمٰن بن حسنہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ(گھر سے) باہر ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے ہاتھ میں ایک ڈھال تھی۔(آپ ﷺ کو پیشاب کی حاجت محسوس ہوئی تو) اسے(زمین پر) رکھا اور اس کی طرف رخ کر کے بیٹھ کر پیشاب کیا۔کسی نے کہا: ان صاحب کو دیکھو اس طرح پیشاب کرتے ہیں جس طرح عورت کیا کرتی ہے۔نبی ﷺ نے اس کی بات سن لی۔چنانچہ فرمایا:’’تجھ پر افسوس! کیا تجھے معلوم نہیں کہ بنی اسرائیل کے اس آدمی کے ساتھ کیا ہوا؟ ان لوگوں کو جب(کپڑے وغیرہ کو) پیشاب لگ جاتا تو قینچیوں سے کاٹ دیا کرتے تھے(کیوں کہ ان کی شرعیت میں یہی حکم تھا) اس نے انہیں اس سے منع کر دیا تو اسے قبر میں عذاب دیا گیا۔‘‘ امام ابن ماجہ نے اعمش کے دوسرے شاگرد عبیداللہ بن موسیٰ سے اسی(ابو معاویہ) کی مثل روایت بیان کی۔