Sunan ibn Majah Hadith 3492 (سنن ابن ماجہ)
[3492]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّي يَحْيَی،وَمَا أَدْرَكْتُ رَجُلًا مِنَّا بِہِ شَبِيہًا،يُحَدِّثُ النَّاسَ أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ،وَہُوَ جَدُّ مُحَمَّدٍ مِنْ قِبَلِ أُمِّہِ،أَنَّہُ أَخَذَہُ وَجَعٌ فِي حَلْقِہِ،يُقَالُ لَہُ الذُّبْحَةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَأُبْلِغَنَّ أَوْ لَأُبْلِيَنَّ فِي أَبِي أُمَامَةَ عُذْرًا)) فَكَوَاہُ بِيَدِہِ فَمَاتَ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِيتَةَ سَوْءٍ لِلْيَہُودِ،يَقُولُونَ: أَفَلَا دَفَعَ عَنْ صَاحِبِہِ،وَمَا أَمْلِكُ لَہُ،وَلَا لِنَفْسِي شَيْئًا
حضرت محمدبن عبدالرحمٰن بن سعد بن زرارہ انصاری اپنے چچا یحی بن سعد بن زرارہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ محمد رحمہ اللہ کے نانا حضرت سعد بن زرارہ کو حلق میں درد ہوا جسے ذبح کہتے ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’میں ابو امامہ (سعد بن زرارہ رحمہ اللہ) کےعلاج کی پوری کوشش کروں گا حتی کہ معاملہ میرے بس سے باہر ہوجائے۔‘‘نبی ﷺ نے انہیں اپنے ہاتھ نبی ﷺ نے انہیں اپنے ہاتھ سے داغا لیکن وہ (جان بر نہ ہو سکے اور) فوت ہوگئے۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’یہودیوں کوبری موت نصیب ہو! وہ کہتے ہیں: اس (نبی ﷺ) نے اپنےساتھی کی جان کیوں نہ بچالی؟ میں تو اس کےلیے یا اپنے ایے (اللہ کے فیصلےکےمقابلے میں) کچھ اختیار نہیں رکھتا۔‘‘