Sunan ibn Majah Hadith 3515 (سنن ابن ماجہ)
[3515]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عِيسَی،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي سُفْيَانَ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: كَانَ أَہْلُ بَيْتٍ مِنَ الْأَنْصَارِ،يُقَالُ لَہُمْ آلُ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ،يَرْقُونَ مِنَ الْحُمَةِ،وَكَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَدْ نَہَی عَنِ الرُّقَی،فَأَتَوْہُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنَّكَ قَدْ نَہَيْتَ عَنِ الرُّقَی،وَإِنَّا نَرْقِي مِنَ الْحُمَةِ،فَقَالَ لَہُمْ: ((اعْرِضُوا عَلَيَّ)) فَعَرَضُوہَا عَلَيْہِ،فَقَالَ: ((لَا بَأْسَ بِہَذِہِ،ہَذِہِ مَوَاثِيقُ))
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: انصار کا ایک گھرانا،جنہیں آل عمرو بن حزم کہا جاتا تھا،(بچھو وغیرہ کے) ڈنگ کا دم کرتے تھے۔رسول اللہ ﷺ نے دم کرنے سے منع فرمایا دیا۔انہوں نے حاضر خدمت ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے دم جھاڑوں سے منع فرمایا دیا ہے،حالانکہ ہم زہریلے جانور کے ڈنک کا دم کیا کرتے ہیں،آپ نے فرمایا: ’’مجھے سناؤ‘‘ انہوں نے دم کے الفاظ سنائے تو آپ نے فرمایا: ’’ان میں کوئی حرج نہیں۔یہ تواقرار ہیں۔‘‘