Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3521 (سنن ابن ماجہ)

[3521]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،كَانَ مِمَّا يَقُولُ لِلْمَرِيضِ بِبُزَاقِہِ بِإِصْبَعِہِ ((بِسْمِ اللہِ،تُرْبَةُ أَرْضِنَا،بِرِيقَةِ بَعْضِنَا،لِيُشْفَی سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا))

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسےروایت ہے کہ نبی ﷺ مریض کی شفا یابی کے لیے انگلی پر لعاب دہن لگا کر یوں کہتے تھے: ((بِسْمِ اللہِ تُرْبَۃُ أَرْضِنَا بِرِیقَۃِ بَعْضِنَا یُشْفَی سَقِیمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا)) اللہ کے نام سے،ہماری زمین کی مٹی،ہم میں سےبعض کےلعاب دہن سے مل کر،ہمارے رب کےحکم سے،ہمارے مریض کی شفا یابی کا ذریعہ ہوگی۔‘‘