Sunan ibn Majah Hadith 3523 (سنن ابن ماجہ)
[3523]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ ہِلَالٍ الصَّوَّافُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُہَيْبٍ،عَنْ أَبِي نَضْرَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،أَنَّ جِبْرَائِيلَ،أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ اشْتَكَيْتَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ))،قَالَ: ((بِسْمِ اللہِ أَرْقِيكَ،مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ،مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنٍ،أَوْ حَاسِدٍ اللہُ يَشْفِيكَ،بِسْمِ اللہِ أَرْقِيكَ))
حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے،جبریل نبی ﷺ کی خدمت میں تشریف لائے اور فرمایا:’’اے محمد! آپ بیمار ہو گئےہیں؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ہاں‘‘۔جبریل نےفرمایا: ((بِسْمِ اللہِ أَرْقِیکَ،وَاللہُ یَشْفِیکَ،مِنْ کُلِّ شَیْءٍ یُؤْذِیکَ،وَمَنْ کُلِّ عَیْنٍ وَحَاسِدٍ،بِسْمِ اللہِ أَرْقِیکَ)) ’’میں آپ کو اللہ کے نام سےدم کرتا ہوں،آپ کو تکلیف دینے والی ہر چیز سے،ہرجان یاآنکھ یاحاسد کےشر سے،اللہ آپ کو شفادے۔میں آپ اللہ کےنام سے دم کرتا ہوں۔‘‘