Sunan ibn Majah Hadith 3525 (سنن ابن ماجہ)
[3525]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ ہِشَامٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ مِنْہَالٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ،وَالْحُسَيْنَ،يَقُولُ: أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّةِ،مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَہَامَّةٍ،وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ،قَالَ: وَكَانَ أَبُونَا إِبْرَاہِيمُ يُعَوِّذُ بِہَا إِسْمَاعِيلَ،وَإِسْحَاقَ أَوْ قَالَ: إِسْمَاعِيلَ،وَيَعْقُوبَ،وَہَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہےکہ نبی ﷺ حضرت حسن اور حضرت حسین کو دم کرتے تو یوں فرماتے تھے: ((أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّۃٍ،وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ)) ’’میں اللہ کے کامل کلمات کی کی پناہ میں آتاہوں،ہر شیطان سے اورکیڑے مکوڑے سے اور ہر دیوانہ کردینے والی آنکھ سے۔‘‘ نبی ﷺ نےفرمایا: ’’ہمائےجد امجد حضرت ابراہیم یہ دعا پڑھ کر اسماعیل اور اسحق کو‘‘یافرمایا:’’اسماعیل اور یعقوب کو دم کیا کرتے تھے۔‘‘ اور یہ حدیث امام وکیع رحمہ اللہ کی ہے