Sunan ibn Majah Hadith 355 (سنن ابن ماجہ)

[355]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ ہَذِہِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِيہِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَہَّرُوا وَاللہُ يُحِبُّ الْمُطَّہِّرِينَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ إِنَّ اللہَ قَدْ أَثْنَی عَلَيْكُمْ فِي الطُّہُورِ فَمَا طُہُورُكُمْ قَالُوا نَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ وَنَغْتَسِلُ مِنْ الْجَنَابَةِ وَنَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ قَالَ فَہُوَ ذَاكَ فَعَلَيْكُمُوہُ

سیدنا ابو ایوب انصاری‘ رضی اللہ عنہ،سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی:’’اس مسجد میں ایسے آدمی (نماز پڑھتے) ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ بھی پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔‘‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اے انصار کی جماعت؟! اللہ تعالیٰ نے تمہاری صفائی پسندی کی تعریف کی ہے۔تمہاری صفائی کیسی ہوتی ہے؟﴿ ۭفِیْہِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَہَّرُوْا ۭ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِیْنَ ﴾‘‘ انہوں نے عرض کیا: ہم نماز کے لئے وضو کرتے ہیں،جنابت سے غسل کرتے ہیں اور پانی سے استنجا کرتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا:’’یہی بات ہے۔اس کو اختیار کیے رکھنا۔‘‘