Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3570 (سنن ابن ماجہ)

[3570]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ جَرَّ إِزَارَہُ مِنْ الْخُيَلَاءِ لَمْ يَنْظُرْ اللہُ إِلَيْہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ فَلَقِيتُ ابْنَ عُمَرَ بِالْبَلَاطِ فَذَكَرْتُ لَہُ حَدِيثَ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ وَأَشَارَ إِلَی أُذُنَيْہِ سَمِعَتْہُ أُذُنَايَ وَوَعَاہُ قَلْبِي

حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے تکبر کی وجہ سےاپنا تہبند گھسیٹا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف (رحمت کی) نظر نہیں کرے گا۔عطیہ رحمہ اللہ نے بیان کیا: بلاط کے مقام پر مین ابن عمر ؓ سے ملا اور ان سے ابوسعیدؓ کی اس حدیث کا ذکر کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے (یہ حدیث) بیان فرماتے ہیں۔ابن عمر ؓ نے اپنےکانوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: (یہ صحیح ہے۔) میرے کانوں نے اسے (رسول اللہ ﷺ سے) سنا اور میرے دل نے یاد رکھا۔