Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3595 (سنن ابن ماجہ)

[3595]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي الصَّعْبَةِ عَنْ أَبِي الْأَفْلَحِ الْہَمْدَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زُرَيْرٍ الْغَافِقِيِّ سَمِعْتُہُ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَقُولُ أَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ حَرِيرًا بِشِمَالِہِ وَذَہَبًا بِيَمِينِہِ ثُمَّ رَفَعَ بِہِمَا يَدَيْہِ فَقَالَ إِنَّ ہَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَی ذُكُورِ أُمَّتِي حِلٌّ لِإِنَاثِہِمْ

حضرت علی ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنے بائیں ہاتھ میں ریشم اور دائیں پاتھ میں سونا لیا پھر دونوں ہاتھ بلند کر کے فرمایا: یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام اور ان کی عورتوں کے لئے حلال ہیں۔