Sunan ibn Majah Hadith 3596 (سنن ابن ماجہ)
[3596]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ حَدَّثَنِي ہُبَيْرَةُ بْنُ يَرِيمَ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّہُ أُہْدِيَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ حُلَّةٌ مَكْفُوفَةٌ بِحَرِيرٍ إِمَّا سَدَاہَا وَإِمَّا لَحْمَتُہَا فَأَرْسَلَ بِہَا إِلَيَّ فَأَتَيْتُہُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ مَا أَصْنَعُ بِہَا أَلْبَسُہَا قَالَ لَا وَلَكِنْ اجْعَلْہَا خُمُرًا بَيْنَ الْفَوَاطِمِ
حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک حلہ (چادروں کا جوڑا) ہدیے کے طور پر پیش کیا گیا جس کا تانا یا بانا ریشم کا بنا ہو تھا نبی ﷺ نے وہ حلہ میرے پاس بھیج دیا۔میں نے حاضر خدمت ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں اسے کیا کروں؟ کیا میں اسے پہن سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں اس سے فاطماؤن کو اوڑھیناں بنادے۔