Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3597 (سنن ابن ماجہ)

[3597]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ الْإِفْرِيقِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَفِي إِحْدَی يَدَيْہِ ثَوْبٌ مِنْ حَرِيرٍ وَفِي الْأُخْرَی ذَہَبٌ فَقَالَ إِنَّ ہَذَيْنِ مُحَرَّمٌ عَلَی ذُكُورِ أُمَّتِي حِلٌّ لِإِنَاثِہِمْ

حضرت عبداللہ بن عمر ؓسے روایت ہے انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس (گھر سے) باہر تشریف لائے۔آپ کے ایک ہاتھ میں ریشمی کپڑا تھا اور دوسرے ہاتھ میں سونا تھا۔آپ نے فرمایا: یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام اور ان کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔