Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3636 (سنن ابن ماجہ)

[3636]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ ہِشَامٍ وَسُفْيَانُ بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَآنِي النَّبِيُّ ﷺ وَلِي شَعَرٌ طَوِيلٌ فَقَالَ ذُبَابٌ ذُبَابٌ فَانْطَلَقْتُ فَأَخَذْتُہُ فَرَآنِيَ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ وَہَذَا أَحْسَنُ

حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ نے مجھے دیکھا جبکہ میرے بال لمبے تھے۔آپ نے فرمایا: نامبارک،نامبارک۔چنانچہ میں گیا اور بال چھوٹے کرلئے۔نبی ﷺ نے مجھے (بال چھوٹے کروائےہوئے) دیکھاتو فرمایا: میرا مقصد تم سے (کچھ کہنا)نہیں تھا،ویسے یہ زیادہ اچھے ہیں۔