Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3637 (سنن ابن ماجہ)

[3637]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الْقَزَعِ قَالَ وَمَا الْقَزَعُ قَالَ أَنْ يُحْلَقَ مِنْ رَأْسِ الصَّبِيِّ مَكَانٌ وَيُتْرَكَ مَكَانٌ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ نے قزع سے منع فرمایا ہے۔حضرت نافع رحمہ اللہ نے کہا: قزع کا کیا مطلب ہے؟حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا:وہ یہ ہوتا ہے کہ بچے کا سر ایک جگہ سے (کچھ حصہ)مونڈ دیا جائے اور ایک جگہ سے (کچھ حصہ) چھوڑ دیا جائے۔