Sunan ibn Majah Hadith 3639 (سنن ابن ماجہ)
[3639]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ثُمَّ نَقَشَ فِيہِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ فَقَالَ لَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَی نَقْشِ خَاتَمِي ہَذَا
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس میں محمد رسول اللہ کے الفاظ کے کندہ کرائے۔پھر فرمایا: کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح (اپنی انگوٹھی پر)نقش نہ بنوائے۔