Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3651 (سنن ابن ماجہ)

[3651]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ وَاعَدَ رَسُولَ اللہِ ﷺ جِبْرِيلُ عَلَيْہِ السَّلَام فِي سَاعَةٍ يَأْتِيہِ فِيہَا فَرَاثَ عَلَيْہِ فَخَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ فَإِذَا ہُوَ بِجِبْرِيلَ قَائِمٌ عَلَی الْبَابِ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَدْخُلَ قَالَ إِنَّ فِي الْبَيْتِ كَلْبًا وَإِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيہِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبریل علیہ السلام نے رسول اللہ ﷺ سے ایک خاص وقت پر تشریف لانے کا وعدہ کیا۔ان کے آنے میں تاخیر ہوئی تو نبی ﷺ(گھر سے)باہر تشریف لائے۔دیکھا تو جبریل علیہ السلام دروازے پر کھڑے تھے۔نبی ﷺ نے فرمایا: آپ کو اندر آنے میں کیا رکاوٹ تھی؟ انہوں نے فرمایا:گھر میں ایک کتا ہے اور ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔