Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3653 (سنن ابن ماجہ)

[3653]إسنادہ حسن، بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَتَرْتُ سَہْوَةً لِي تَعْنِي الدَّاخِلَ بِسِتْرٍ فِيہِ تَصَاوِيرُ فَلَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ ﷺ ہَتَكَہُ فَجَعَلْتُ مِنْہُ مَنْبُوذَتَيْنِ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ مُتَّكِئًا عَلَی إِحْدَاہُمَا

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں نے گھر کے اندر اپنے ایک طاقچے پر تصویروں والا پردہ لٹکادیا۔جب نبی ﷺ تشریف لائے تو آپ نے اسے پھاڑ ڈالا۔میں نے اس کے دو گدے بنالیے پھر میں نے نبی ﷺ کو ان میں سے ایک گدے پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا۔