Sunan ibn Majah Hadith 3657 (سنن ابن ماجہ)
[3657] إسنادہ ضعیف
عبید اللہ بن علي بن عرفطۃ: مجھول (تقریب: 4323)
و قال معاویۃ بن حیدۃ رضي اللہ عنہ قلت: یا رسول اللہ ! من أبرّ ؟ قال: ((أمّک)) قال قلت: ثم من ؟ قال: ((أمّک)) قال قلت: ثم من ؟ قال: ((أمّک)) قال قلت: ثم من ؟ قال: ((ثم أباک ثم فالأقرب فالأقرب)) رواہ الترمذي (1897) و قال: ’’و ھذا حدیث حسن‘‘ و سندہ حسن
و صححہ الحاکم (4/ 150) و وافقہ الذہبي
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللہِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ ابْنِ سَلَامَةَ السُّلَمِيِّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ أُوصِي امْرَأً بِأُمِّہِ أُوصِي امْرَأً بِأُمِّہِ أُوصِي امْرَأً بِأُمِّہِ ثَلَاثًا أُوصِي امْرَأً بِأَبِيہِ أُوصِي امْرَأً بِمَوْلَاہُ الَّذِي يَلِيہِ وَإِنْ كَانَ عَلَيْہِ مِنْہُ أَذًی يُؤْذِيہِ
حضرت خداش بن سلامہ سلامی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں (حسن سلوک کی) وصیت کرتا ہوں۔میں (ہھر)آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں۔میں (ہھر) آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں۔(تین بار فرمایا۔)میں(ہھر)آدمی کو اس کے باپ کے بارے میں وصیت کرتا ہوں۔میں (ہھر) آدمی کو اس کے تعلق دار کے بارے میں وصیت کرتا ہوں جس کا اس سے قریبی تعلق ہے،اگر چہ اس کی طرف سے تکلیف کا سامنا ہو۔