Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3658 (سنن ابن ماجہ)

[3658]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ مَنْ أَبَرُّ قَالَ أُمَّكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ أُمَّكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ أَبَاكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ الْأَدْنَی فَالْأَدْنَی

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا:عرض کیا گیا:اے اللہ کے رسول!میں کس سے نیکی کروں؟آپ نے فرمایا: اپنی ماں سے۔پوچھنے والے نے کہا:اس کے بعد کس سے؟فرمایا: اپنی ماں سے۔اس نے کہا: اس کے بعد کس سے؟فرمایا: اپنے باپ سے۔اس نے کہا اس کے بعد کس سے؟فرمایا: جو زیادہ قریبی (تعلق رکھتا)ہو،پھر جو(اس کے بعد)زیادہ قریبی ہو۔