Sunan ibn Majah Hadith 3660 (سنن ابن ماجہ)
[3660]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الْقِنْطَارُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفَ أُوقِيَّةٍ كُلُّ أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الرَّجُلَ لَتُرْفَعُ دَرَجَتُہُ فِي الْجَنَّةِ فَيَقُولُ أَنَّی ہَذَا فَيُقَالُ بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: قنطاربارہ ہزار اوقیے کے برابر ہے۔ہر اوقیہ زمین وآسمان کے درمیان کی تمام چیزوں سے بہتر ہے۔اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں آدمی کا درجہ بلند کیا جاتا ہے۔وہ کہتا ہے:یہ کس وجہ سے ہوا؟اسے کہا جاتا ہے:تیری اولاد کے تیرے لئے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے۔