Sunan ibn Majah Hadith 3661 (سنن ابن ماجہ)
[3661]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يكَرِبَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ اللہَ يُوصِيكُمْ بِأُمَّہَاتِكُمْ ثَلَاثًا إِنَّ اللہَ يُوصِيكُمْ بِآبَائِكُمْ إِنَّ اللہَ يُوصِيكُمْ بِالْأَقْرَبِ فَالْأَقْرَبِ
حضرت مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں (حسن سلوک کی) وصیت کرتا ہے۔آپ نے یہ بات تین بار فرمائی،پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے باپوں کے بارے میں وصیت کرتاہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں زیادہ قریبی،پھر(اس کے بعد زیادہ)قریبی رشتہ داروں کے بارے میں وصیت فرماتاہے۔