Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3665 (سنن ابن ماجہ)

[3665]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدِمَ نَاسٌ مِنْ الْأَعْرَابِ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالُوا أَتُقَبِّلُونَ صِبْيَانَكُمْ قَالُوا نَعَمْ فَقَالُوا لَكِنَّا وَاللہِ مَا نُقَبِّلُ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ وَأَمْلِكُ أَنْ كَانَ اللہُ قَدْ نَزَعَ مِنْكُمْ الرَّحْمَةَ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:کچھ اعرابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا:کیا تم لوگ اپنے بچوں کو چومتے ہو؟صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا:ہاں۔انہوں نے کہا:لیکن قسم،ہے اللہ کی! ہم تو (اپنے بچوں کو)نہیں چومتے۔نبی ﷺ نے فرمایا: یہ میرے اختیار کی بات تو نہیں جب اللہ نے تمہارے اندر سے رحم کا جذبہ سلب کرلیا ہے۔