Sunan ibn Majah Hadith 3683 (سنن ابن ماجہ)
[3683]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَی أَبِي عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ عُقَيْلٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ عُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي بِأَعْمَالِہَا حَسَنِہَا وَسَيِّئِہَا فَرَأَيْتُ فِي مَحَاسِنِ أَعْمَالِہَا الْأَذَی يُنَحَّی عَنْ الطَّرِيقِ وَرَأَيْتُ فِي سَيِّئِ أَعْمَالِہَا النُّخَاعَةَ فِي الْمَسْجِدِ لَا تُدْفَنُ
حضرت ابوذر(جندب بن جنادہ غفاری)رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: میرے سامنے میری امت اپنے اچھے اوربرے اعمال کے ساتھ پیش کی گئی۔میں نے اس کے اچھے اعمال میں راستے سے تکلیف دہ چیز (پتھر،کانٹاوغیرہ)ہٹانا بھی پایا۔اور اس کے برے اعمال میں وہ تھوک پایاجو مسجد میں(تھوکا گیا)ہو اور اس پر مٹی نہ ڈالی گئی ہو۔