Sunan ibn Majah Hadith 3708 (سنن ابن ماجہ)
[3708] إسنادہ ضعیف
نسائي (1212،1213)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُجَيٍّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ كَانَ لِي مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ مُدْخَلَانِ مُدْخَلٌ بِاللَّيْلِ وَمُدْخَلٌ بِالنَّہَارِ فَكُنْتُ إِذَا أَتَيْتُہُ وَہُوَ يُصَلِّي يَتَنَحْنَحُ لِي
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہونے کے میرے دو اوقات تھے۔ایک رات میں اور ایک دن میں۔جب میں ایسے وقت حاضر ہوتا کہ نبی ﷺ نماز پڑھ رہے ہوتے تو آپ کھانس دیتے۔(جس کا مطلب یہ ہوتاکہ مجھے تمہارے آنے کا علم ہوگیا ہے اور تم اندر آسکتے ہو۔)