Sunan ibn Majah Hadith 3716 (سنن ابن ماجہ)
[3716] إسنادہ ضعیف
ترمذي (2490)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِي يَحْيَی الطَّوِيلِ رَجُلٌ مِنْ أَہْلُ الْكُوفَةِ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا لَقِيَ الرَّجُلَ فَكَلَّمَہُ لَمْ يَصْرِفْ وَجْہَہُ عَنْہُ حَتَّی يَكُونَ ہُوَ الَّذِي يَنْصَرِفُ وَإِذَا صَافَحَہُ لَمْ يَنْزِعْ يَدَہُ مِنْ يَدِہِ حَتَّی يَكُونَ ہُوَ الَّذِي يَنْزِعُہَا وَلَمْ يُرَ مُتَقَدِّمًا بِرُكْبَتَيْہِ جَلِيسًا لَہُ قَطُّ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ جب کسی آدمی سے ملتے اور وہ آپ سے بات چیت کرتا تو آپ اپنا چہرہ اس سے نہیں پھیرتے تھے حتی کہ وہی(بات چیت سے فارغ ہوکر)دوسری طرف متوجہ ہوجاتا۔اور جب کوئی آپ سے مصافحہ کرتا تو آپ ﷺ اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ الگ نہ کرتے حتی کہ وہی اپنا ہاتھ الگ کرتا۔اور آپ ﷺ کو کبھی اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے سے گھٹنے آگے بڑھا کر بیٹھے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔