Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3720 (سنن ابن ماجہ)

[3720]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُخَالِطُنَا حَتَّی يَقُولَ لِأَخٍ لِي صَغِيرٍ يَا أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي طَيْرًا كَانَ يَلْعَبُ بِہِ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سےروایت ہے،انہو ں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمارے ساتھ بے تکلفی کا اظہا رفرماتے تھے حتی کہ میرے چھوٹے بھائی سے فرماتے: اے ابو عمیر!نُغَیۡرکا کیا بنا؟ امام وکیع رحمہ اللہ کہتے ہیں: نُغیر ایک پرندہ تھا جس سے وہ بچہ کھیلتا تھا۔