Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3737 (سنن ابن ماجہ)

[3737]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْبَقِيعِ فَنَادَی رَجُلٌ رَجُلًا يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَالْتَفَتَ إِلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلَا تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ بقیع میں تھے کہ ایک آدمی نے دوسرے کو آواز دی:اے ابو القاسم! رسول اللہ ﷺ اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اس نے کہا:میں نے آپ نہیں پکارا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے نام پر نام رکھ لیا کرو میری اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔