Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3770 (سنن ابن ماجہ)

[3770]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ احْتَرَقَ بَيْتٌ بِالْمَدِينَةِ عَلَی أَہْلِہِ فَحُدِّثَ النَّبِيُّ ﷺ بِشَأْنِہِمْ فَقَالَ إِنَّمَا ہَذِہِ النَّارُ عَدُوٌّ لَكُمْ فَإِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوہَا عَنْكُمْ

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک گھر کو آگ لگ گئی جبکہ گھر والے گھر میں تھے۔نبی ﷺ کو ان کے حادثے کی خبر ہوئی تو آپ نے فرمایا: یہ آگ تمہاری دشمن ہے۔جب تم سونے لگو تو اسے بجھادیا کرو۔