Sunan ibn Majah Hadith 3780 (سنن ابن ماجہ)
[3780]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ إِذَا دَخَلَ الْجَنَّةَ اقْرَأْ وَاصْعَدْ فَيَقْرَأُ وَيَصْعَدُ بِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً حَتَّی يَقْرَأَ آخِرَ شَيْءٍ مَعَہُ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قرآن والے (حافظ یا قاری)سے (قیامت کے دن)جنت میں داخل ہوتے وقت کہا جائے گا:قرآن پڑھتا جا اور(جنت کے درجات میں)چڑھتا جا۔وہ پڑھتا جائے گا اور ہر آیت کے ساتھ ایک ایک درجہ بلند ہوتا چلا جائے گا حتی کہ اسے جو آخری آیت یاد ہے،وہ بھی پڑھ لے۔