Sunan ibn Majah Hadith 3782 (سنن ابن ماجہ)
[3782]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ إِذَا رَجَعَ إِلَی أَہْلِہِ أَنْ يَجِدَ فِيہِ ثَلَاثَ خَلِفَاتٍ عِظَامٍ سِمَانٍ قُلْنَا نَعَمْ قَالَ فَثَلَاثُ آيَاتٍ يَقْرَؤُہُنَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِہِ خَيْرٌ لَہُ مِنْ ثَلَاثِ خَلِفَاتٍ سِمَانٍ عِظَامٍ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے کسی کو یہ بات پسند ہے کہ جب گھر جائے تو اسے گھر میں تین بڑی بڑی موٹی تازی حاملہ اونٹنیاں ملیں؟ ہم نے کہا:جی ہاں۔آپ نے فرمایا: اگر کوئی نماز میں تین آیتیں پڑھ لے تو وہ اس کے لئے تین بڑی بڑی موٹی تازی حاملہ اونٹنیوں سے بہتر ہیں۔