Sunan ibn Majah Hadith 3783 (سنن ابن ماجہ)
[3783]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْہَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَثَلُ الْقُرْآنِ مَثَلُ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ إِنْ تَعَاہَدَہَا صَاحِبُہَا بِعُقُلِہَا أَمْسَكَہَا عَلَيْہِ وَإِنْ أَطْلَقَ عُقُلَہَا ذَہَبَتْ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺنے فرمایا: قرآن کی مثال گھٹنابندھے ہوئے اونٹوں کی سی ہے۔اگر مالک ان کے بندھنوں کے ذریعے سے ان کی حفاظت کرے گا تو انہیں اپنے قابو میں رکھے گا،اور اگر ان کے بندھن کھول دے گا تو وہ بھاگ جائیں گے۔