Sunan ibn Majah Hadith 3784 (سنن ابن ماجہ)
[3784]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ قَالَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ قَسَمْتُ الصَّلَاةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي شَطْرَيْنِ فَنِصْفُہَا لِي وَنِصْفُہَا لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اقْرَءُوا يَقُولُ الْعَبْدُ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ فَيَقُولُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ حَمِدَنِي عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ فَيَقُولُ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَيَقُولُ أَثْنَی عَلَيَّ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ يَقُولُ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ فَيَقُولُ اللہُ مَجَّدَنِي عَبْدِي فَہَذَا لِي وَہَذِہِ الْآيَةُ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ يَقُولُ الْعَبْدُ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ يَعْنِي فَہَذِہِ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ وَآخِرُ السُّورَةِ لِعَبْدِي يَقُولُ الْعَبْدُ اہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْہِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَہَذَا لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ فرمارہے تھے: اللہ عزوجل فرماتا ہے:میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھاآدھا تقسیم کرلیا ہے۔وہ آدھی میرے لئے ہے اور آدھی میرے بندے کے لئے۔اور میرے بندے کو وہ ملے گا جو وہ مانگتاہے۔انہوں نے کہا: اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پڑھو بندہ کہتا ہے:(اَلۡحَمۡدُ لِلہِ رَبِّ الۡعَالَمِیۡنَ) سب تعریفیں جہانوں کے مالک اور پالنے والے کے لئے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی اور میرے بندے کو وہ ملے گا جو وہ مانگے۔بندہ کہتا ہے:(اَلرَّحۡمٰنِ الرَّ حِیۡمِ) بہت مہربان،نہایت رحم کرنے والا۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری ثنا کی اور میرے بندے کو وہ ملے گا جو وہ مانگے۔بندہ کہتا ہے:(مَالِکِ یَوۡ مِ الدِّیۡنِ) جزا کے دن کا مالک۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:میرے بندے نے میری عظمت بیان کی۔یہ(سب تعریف)میرے لئےہے۔اور یہ آیت میرے درمیان اور بندے کے درمیان نصف نصف ہے (یعنی جب)بندہ کہتا ہے:(اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَاِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ) ہم صرف تیرے ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔تو یہ میرے اور بندے کے درمیان نصف نصف ہے۔اور میرے بندے کو وہ ملے گا جو اس نے مانگا۔اور سورت کی (باقی) آخری آیات میرے بندے کے لئے ہیں۔(پھر) بندہ کہتا ہے:(اِھۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ o صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡھِمۡ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡھِمۡ وَلاَ الضَّالِّیۡنَ) ہمیں سیدھا راستہ دکھا،ان لوگوں کا راستہ جن پر تونے انعام کیا،جن پر تیرا غضب نہیں ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے۔(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) یہ میرے بندے کا حصہ ہے اور میرے بندے کو وہ ملے گا جو اس نے مانگا۔