Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3785 (سنن ابن ماجہ)

[3785]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّی قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ أَلَا أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ فَذَہَبَ النَّبِيُّ ﷺ لِيَخْرُجَ فَأَذْكَرْتُہُ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَہِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُہُ

حضرت ابو سعید بن مُعلّٰی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا میں مسجد سے نکلنے سے پہلے تجھ کو قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت نہ سکھاؤ؟ (اس کے بعد جب)نبی ﷺ مسجد سے باہر تشریف لے جانے لگے تو میں نے آپ کو یاد دہانی کرائی۔آپ ﷺ نے فرمایا: (اَلۡحَمۡدُلِلہِ رََبِّ الۡعَالَمِیۡنَ)یہی سبع مثانی (سات بار بار دہرائی جانے والی آیات)ہیں اور یہی قرآن عظیم ہیں جو مجھے دیا گیا۔