Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3792 (سنن ابن ماجہ)

[3792]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ أَنَا مَعَ عَبْدِي إِذَا ہُوَ ذَكَرَنِي وَتَحَرَّكَتْ بِي شَفَتَاہُ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتاہوں،جب وہ میرا ذکر کرتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔