Sunan ibn Majah Hadith 3802 (سنن ابن ماجہ)
[3802] إسنادہ ضعیف
نسائي (933)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ رَجُلٌ الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيہِ فَلَمَّا صَلَّی النَّبِيُّ ﷺ قَالَ مَنْ ذَا الَّذِي قَالَ ہَذَا قَالَ الرَّجُلُ أَنَا وَمَا أَرَدْتُ إِلَّا الْخَيْرَ فَقَالَ لَقَدْ فُتِحَتْ لَہَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ فَمَا نَہْنَہَہَا شَيْءٌ دُونَ الْعَرْشِ
حضرت وائل بن حُجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں نے نبی ﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کی۔(نماز کے دوران میں)ایک آدمی نے کہا:[اَلۡحَمۡدُ لِلہِ حَمۡدًا کَثِیۡرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیۡہِ] سب تعریف اللہ کے لئے ہے،بہت زیادہ تعریف جو پاک اور برکتوں والی ہے۔جب نبی ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: یہ الفاظ کس نے کہے تھے؟ اس آدمی نے کہا: میں نے (کہے تھے۔)اور میرا ارادہ تو نیکی کا تھا۔نبی ﷺ نے فرمایا: ان کے لئے آسمان میں دروازے کھل گئے تھے اور ان(الفاظ) کے عرش تک پہنچنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنی۔