Sunan ibn Majah Hadith 3803 (سنن ابن ماجہ)
[3803] إسنادہ ضعیف
الولید بن مسلم لم یصرح بالسماع المسلسل
وللحدیث شاہد ضعیف في حلیۃ الأولیاء (157/3)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ أَبُو مَرْوَانَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّہِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا رَأَی مَا يُحِبُّ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي بِنِعْمَتِہِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ وَإِذَا رَأَی مَا يَكْرَہُ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ عَلَی كُلِّ حَالٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ جب کوئی اچھی چیز (یا اچھی صورت حال)دیکھتے تو فرماتے:[اَلۡحَمۡدُ لِلہِ الَّذِی بِنِعۡمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ] سب تعریفیں اس اللہ کے لئے جس کے فضل وانعام سے نیک کام(اور مقاصد)پورے ہوتے ہیں۔اور جب کوئی ناپسندیدہ چیز (یا بری صورت حال)سامنے آتی تو فرماتے:[اَلۡحَمۡدُ لِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ] ہر حال میں اللہ کی تعریف اور اس کا شکر ہے۔