Sunan ibn Majah Hadith 3806 (سنن ابن ماجہ)
[3806]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَی الرَّحْمَنِ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِيمِ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو کلمات ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں،(اعمال کے) میزان میں بھاری ہیں،رحمان کو پیارے ہیں:[سُبۡحَانَ اللہِ وَبِحَمۡدِہٖ،سُبۡحَانَ اللہِ الۡعَظِیۡمِ] میں اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں اور اس کی تعریف کرتا ہوں،پاک ہے اللہ عظمتوں والا۔