Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3807 (سنن ابن ماجہ)

[3807] إسنادہ ضعیف

عیسی بن سنان أبو سنان: ضعیف ضعفہ الجمہور وأصل الحدیث صحیح بغیر السیاق

انوار الصحیفہ ص 513

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سِنَانٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَرَّ بِہِ وَہُوَ يَغْرِسُ غَرْسًا فَقَالَ يَا أَبَا ہُرَيْرَةَ مَا الَّذِي تَغْرِسُ قُلْتُ غِرَاسًا لِي قَالَ أَلَا أَدُلُّكَ عَلَی غِرَاسٍ خَيْرٍ لَكَ مِنْ ہَذَا قَالَ بَلَی يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ قُلْ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ يُغْرَسْ لَكَ بِكُلِّ وَاحِدَةٍ شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ پودا لگارہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ابو ہریرہ!کیا لگارہے ہو؟ میں نے کہا:پودا لگارہا ہوں۔آپ نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بہتر پودا نہ بتاؤں؟ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: کہو:[سُبۡحَانَ اللہِ وَالۡحَمۡدُ لِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکۡبَرُ]ان میں سے ہر ہر کلمے کے عوض جنت میں تمہارے لئے ایک ایک درخت لگادیا جائے گا۔