Sunan ibn Majah Hadith 3808 (سنن ابن ماجہ)
[3808]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي رِشْدِينَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ قَالَتْ مَرَّ بِہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ حِينَ صَلَّی الْغَدَاةَ أَوْ بَعْدَ مَا صَلَّی الْغَدَاةَ وَہِيَ تَذْكُرُ اللہَ فَرَجَعَ حِينَ ارْتَفَعَ النَّہَارُ أَوْ قَالَ انْتَصَفَ وَہِيَ كَذَلِكَ فَقَالَ لَقَدْ قُلْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَنْكِ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَہِيَ أَكْثَرُ وَأَرْجَحُ أَوْ أَوْزَنُ مِمَّا قُلْتِ سُبْحَانَ اللہِ عَدَدَ خَلْقِہِ سُبْحَانَ اللہِ رِضَا نَفْسِہِ سُبْحَانَ اللہِ زِنَةَ عَرْشِہِ سُبْحَانَ اللہِ مِدَادَ كَلِمَاتِہِ
ام المومنین حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز پڑھ کر ان کے پاس سے گزرے تو وہ اللہ کا ذکر کررہی تھیں۔جب دن چڑھے رسول اللہ ﷺ دوبارہ تشریف لائے تو وہ اسی طرح (ذکر الٰہی میں)میں مصروف تھیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس سے جانے کے بعد میں نے چار کلمات تین تین بار کہے ہیں جو تمہارے کئے ہوئے ذکر سے (ثواب میں)زیادہ(یا فرمایا)وزن میں زیادہ ہیں۔[سُبۡحَانَ اللہِ عَدَدَ خَلۡقِہٖ سُبۡحَانَ اللہِ رِضَا نَفۡسِہٖ،سُبۡحَانَ اللہِ زِنَہَ عَرۡ شِہٖ،سُبۡحَانَ اللہِ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ]میں اللہ کی تسبیحات بیان کرتا ہوں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر۔میں اللہ کی تسبیحات کرتا ہوں اس کی ذات کی خوشنودی کے مطابق۔میں اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں اس کے عرش کے وزن کے برابر۔میں اللہ کی تقدیس کرتا ہوں اس (کی تعریف) کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔