Sunan ibn Majah Hadith 382 (سنن ابن ماجہ)

[382]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ النُّعْمَانِ وَہُوَ ابْنُ سَرْحٍ عَنْ أُمِّ صُبَيَّةَ الْجُہَنِيَّةِ قَالَتْ رُبَّمَا اخْتَلَفَتْ يَدِي وَيَدُ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الْوُضُوءِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ قَالَ أَبُو عَبْد اللہِ بْن مَاجَةَ سَمِعْتُ مُحَمَّدًا يَقُولُ أُمُّ صُبَيَّةَ ہِيَ خَوْلَةُ بِنْتُ قَيْسٍ فَذَكَرْتُ لِأَبِي زُرْعَةَ فَقَالَ صَدَقَ

سیدہ ام صبیہ جہنیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک ہی برتن میں سے وضو کرتے ہوئے بعض اوقات میرا ہاتھ اور رسول اللہ ﷺ کا ہاتھ یکے بعد دیگرے(برتن میں) پڑتا۔ امام ابو عبد اللہ ابن ماجہ نے فرمایا:میں نے مجمد (بن یحیٰ ذیلی) سے سنا‘وہ کہتے تھے‘ام صبیہ‘خولہ بنت قیس ہے۔یہ بات میں نے ابو زرعہ سے ذکر کی تو انہوں نے کہا‘محمد نے سچ کہا۔