Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3849 (سنن ابن ماجہ)

[3849]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَوْسَطَ بْنِ إِسْمَعِيلَ الْبَجَلِيِّ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا بَكْرٍ حِينَ قُبِضَ النَّبِيُّ ﷺ يَقُولُ قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي مَقَامِي ہَذَا عَامَ الْأَوَّلِ ثُمَّ بَكَی أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ قَالَ عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّہُ مَعَ الْبِرِّ وَہُمَا فِي الْجَنَّةِ وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ فَإِنَّہُ مَعَ الْفُجُورِ وَہُمَا فِي النَّارِ وَسَلُوا اللہَ الْمُعَافَاةَ فَإِنَّہُ لَمْ يُؤْتَ أَحَدٌ بَعْدَ الْيَقِينِ خَيْرًا مِنْ الْمُعَافَاةِ وَلَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَقَاطَعُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللہِ إِخْوَانًا

حضرت اوسط بن اسماعیل بجلی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے رسول اللہ کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: گزشتہ سال رسول اللہﷺ اس مقام پر کھڑے ہوئے جہاں میں کھڑا ہوں۔پھر (یہ کہہ کر) ابوبکر اشکبار ہوگئے۔(اور فرمایاJ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا: ’’سچ اختیار کرو،وہ نیکی کے ساتھ ہوتا ہے،اور وہ دونوں (سچ اور نیکی اور انہیں اختیار کرنے والے) جنت میں ہوں گے۔اور جھوٹ سے بچ کر رہو،وہ گناہ کے ساتھ ہوتا ہے،اور وہ دونوں (جھوٹ اور گناہ اور انہیں اختیار کرنے والے) جہنم میں ہوں گے۔اور اللہ سے عافیت کا سوال کرو۔کسی یقین (اور ایمان) کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز نہیں مل سکتی۔ایکدوسرے سے حسد نہ کرو۔ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو۔ایک دوسرے قطع تعلق نہ کرو۔ایک دوسرے سے منہ نہ موڑو،اور اللہ کے بندو! بھائی بھائ بن جاؤ۔‘‘