Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3858 (سنن ابن ماجہ)

[3858]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خُزَيْمَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ،لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ،وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ،الْمَنَّانُ،بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ،ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ،فَقَالَ: ((لَقَدْ سَأَلَ اللہَ بِاسْمِہِ الْأَعْظَمِ،الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِہِ أَعْطَی،وَإِذَا دُعِيَ بِہِ أَجَابَ))

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبیﷺ نے ایک آدمی کو سنا،وہ کہہ رہا تھا: [اللہم إنی أسألک۔۔۔ذوالْجلال والإکرامِ] اے اللہ! میں تجھ سے اس وسیلے سے سوال کرتا ہوں کہ تعریف صرف تیرے لیے ہے۔تجھے اکیلے کے سوا کوئی معبود نہیں۔تیرا کوئی شریک نہیں۔تو احسان کرنے والا ہے۔آسمانوں اور زمین کو بغیر مثال کے پیدا کرنے والا ہے۔جلال و عزت والا ہے۔تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: اس نے اللہ سے اس کے عظیم ترین نام (اسم اعظم) کے واسطے سے سوال کیا ہے،جس کے وسیلے سے مانگا جائے تو ہو عطا کرتا فرماتا ہے اور جب اس کے وسیلے سے دعا کی جائے تو وہ قبول فرماتا ہے۔