Sunan ibn Majah Hadith 419 (سنن ابن ماجہ)
[419] إسنادہ ضعیف جدًا
قال البوصیري ما ملخصہ: ’’زید العمي ضعیف،وابنہ عبد الرحیم: متروک بل کذاب و معاویۃ بن قرۃ لم یلق ابن عمر‘‘ زید العمي
وعبدالرحیم بن زید: متروک کذبہ ابن معین (تقریب: 4055)
وللحدیث طرق کلھا ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ حَدَّثَنِي مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَاحِدَةً وَاحِدَةً فَقَالَ ہَذَا وُضُوءُ مَنْ لَا يَقْبَلُ اللہُ مِنْہُ صَلَاةً إِلَّا بِہِ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ ثِنْتَيْنِ فَقَالَ ہَذَا وُضُوءُ الْقَدْرِ مِنْ الْوُضُوءِ وَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَقَالَ ہَذَا أَسْبَغُ الْوُضُوءِ وَہُوَ وُضُوئِي وَوُضُوءُ خَلِيلِ اللہِ إِبْرَاہِيمَ وَمَنْ تَوَضَّأَ ہَكَذَا ثُمَّ قَالَ عِنْدَ فَرَاغِہِ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ فُتِحَ لَہُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّہَا شَاءَ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ایک ایک بار وضو کیا اور فرمایا:’’یہ وہ وضو ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں فرماتا۔‘‘ پھر دو،دو بار وضو کیا تو فرمایا:’’یہ مقام و مرتبہ رکھنے والا ہے۔‘ اور تین تین بار وضو کیا تو فرمایا:’’یہ سب سے کامل وضو ہے،یہ میر ااور ابرہیم خلیل اللہ کا وضو ہے۔جو شخص اس طرح وضو کرے پھر فارغ ہوکر پڑھے:(أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ)’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ﷺ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں جس میں سے وہ چاہے داخل ہو جائے۔‘