Sunan ibn Majah Hadith 420 (سنن ابن ماجہ)

[420] إسنادہ ضعیف

قال البوصیري: ’’ھذا إسناد ضعیف زید بن الحواري ھو العمي ضعیف وکذلک الراوي عنہ‘‘

انوار الصحیفہ ص 393

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ قَعْنَبٍ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَرَادَةَ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحَوَارِيِّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً فَقَالَ ہَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ أَوْ قَالَ وُضُوءٌ مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْہُ لَمْ يَقْبَلْ اللہُ لَہُ صَلَاةً ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ قَالَ ہَذَا وُضُوءٌ مَنْ تَوَضَّأَہُ أَعْطَاہُ اللہُ كِفْلَيْنِ مِنْ الْأَجْرِ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا فَقَالَ ہَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ مِنْ قَبْلِي

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پانی طلب فرمایا اور ایک ایک بار وضو کیا،پھر فرمایا:’’یہ لازمی وضو ہے۔‘‘ یا فرمایا:’’یہ ایسا وضو ہے کہ جس نے یہ وضو نہ کیا اللہ اس کی نماز قبول نہیں کرتا۔‘‘ پھر دوبارہ وضو کیا اور فرمایا:’’جو شخص یہ وضو کرے گا اللہ اسے دگنا ثواب دے گا۔‘‘ پھرتین تین بار وضو کیا اور فرمایا:’’یہ میرا اور مجھ سے پہلے رسولوں کا وضو ہے