Sunan ibn Majah Hadith 427 (سنن ابن ماجہ)
[427]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَی مَا يُكَفِّرُ اللہُ بِہِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ بِہِ فِي الْحَسَنَاتِ قَالُوا بَلَی يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَی الْمَكَارِہِ وَكَثْرَةُ الْخُطَی إِلَی الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا:’’کیا میں تمہیں وہ اعمال نہ بتاؤں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ غلطیاں معاف فرما دیتا ہے اور نیکیوں میں اضافہ فرما دیتا ہے؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں! اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت کامل(سنوار کر) وضو کرنا جب(سردی وغیرہ کی وجہ سے) دل نہ چاہتا ہو،اور مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔‘‘