Sunan ibn Majah Hadith 460 (سنن ابن ماجہ)
[460]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ يَحْيَی بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَمِّہِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ أَنَّہُ كَانَ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ إِنَّہَا لَا تَتِمُّ صَلَاةٌ لِأَحَدٍ حَتَّی يُسْبِغَ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَہُ اللہُ تَعَالَی يَغْسِلُ وَجْہَہُ وَيَدَيْہِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ وَيَمْسَحُ بِرَأْسِہِ وَرِجْلَيْہِ إِلَی الْكَعْبَيْنِ
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں بیٹھے تھے تو آپ نے فرمایا:’’کسی کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ اپنا وضو اس طرح کامل طور پر نہ کرے جس طرح اسے اللہ نے حکم دیا ہے۔(یعنی) اپنا چہرہ اور کہنیوں تک بازو دھوئے،سر کا مسح کرے اور ٹخنوں تک پاؤں دھوئے۔