Sunan ibn Majah Hadith 465 (سنن ابن ماجہ)

[465]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَی عَقِيلٍ حَدَّثَہُ أَنَّ أُمَّ ہَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ حَدَّثَتْہُ أَنَّہُ لَمَّا كَانَ عَامُ الْفَتْحِ قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی غُسْلِہِ فَسَتَرَتْ عَلَيْہِ فَاطِمَةُ ثُمَّ أَخَذَ ثَوْبَہُ فَالْتَحَفَ بِہِ

سیدہ ام ہانی بنت ابو طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:’’جس سال مکہ فتح ہوا رسول اللہ ﷺ نہانے کے پانی کی طرف گئے،سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے لئے پردہ تان دیا(تو آپ ﷺ نے غسل فرمایا)،اس کے بعد آپ نے اپنا کپڑا لے کر جسم پر لپیٹ لیا۔