Sunan ibn Majah Hadith 467 (سنن ابن ماجہ)

[467]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ خَالَتِہِ مَيْمُونَةَ قَالَتْ أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ بِثَوْبٍ حِينَ اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ فَرَدَّہُ وَجَعَلَ يَنْفُضُ الْمَاءَ

سیدہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ ﷺ نے غسل جنابت کیا تو میں نے آپ کی خدمت میں کپڑا(تولیہ وغیرہ) پیش کیا،آپ ﷺ نے اسے واپس کر دیا اور(جسم پر سے ہاتھ کے ساتھ)پانی جھاڑنے لگے۔