Sunan ibn Majah Hadith 469 (سنن ابن ماجہ)
[469] إسنادہ ضعیف
قال البوصیري: ’’ھذا إسناد فیہ زید العمي وھو ضعیف‘‘
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ وَزَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ وَہْبٍ أَبُو سُلَيْمَانَ النَّخَعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدٌ الْعَمِّيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ فُتِحَ لَہُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ مِنْ أَيِّہَا شَاءَ دَخَلَ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ بِنَحْوِہِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص نے وضو کیا اور خوب اچھی طرح وضو کیا،پھر تین بار یوں کہا: (أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ)’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،اس کا کوئی شریک نہیں،اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں،وہ جس سے چاہے داخل ہو جائے۔‘‘ مام ابن ماجہ کے شاگرد)ابو الحسن القطان نے کہا کہ ابو نعیم کے شاگردابراہیم بن نصر نے سابقہ روایت کی مثل بیان کی۔