Sunan ibn Majah Hadith 470 (سنن ابن ماجہ)

[470]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ عَمْرٍو الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَطَاءٍ الْبَجَلِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِيِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يَقُولُ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ إِلَّا فُتِحَتْ لَہُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّہَا شَاءَ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جو بھی مسلمان وضو کرتا ہے اور وضو بھی اچھا کرتا ہے،پھر کہتا ہے: (أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ)’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،اس کا کوئی شریک نہیں،اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ)اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں،وہ جس میں سے چاہے داخل ہو جائے۔