Sunan ibn Majah Hadith 490 (سنن ابن ماجہ)

[490]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّہْرِيُّ قَالَ حَضَرْتُ عَشَاءَ الْوَلِيدِ أَوْ عَبْدِ الْمَلِكِ فَلَمَّا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ قُمْتُ لِأَتَوَضَّأَ فَقَالَ جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَشْہَدُ عَلَی أَبِي أَنَّہُ شَہِدَ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ أَكَلَ طَعَامًا مِمَّا غَيَّرَتْ النَّارُ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ و قَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ وَأَنَا أَشْہَدُ عَلَی أَبِي بِمِثْلِ ذَلِكَ

امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں(خلیفہ) ولید یا(خلیفہ) عبدالملک کے ساتھ رات کے کھانے پر موجود تھا۔جب نماز کا وقت ہوا تو میں وضو کے لئے اٹھ کھڑا ہوا۔تو سیدنا جعفر بن عمرو بن امیہ نے فرمایا: میں اپنے والد(عمرو رضی اللہ عنہ) کے بارے میں توگواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں گواہی دی کہ آپ نے آگ سے تیار شدہ کھانا تناول فرمایا،اور پھر نیا وضو کیے بغیر نماز ادا فرمائی۔(اس پر) علی بن عبداللہ بن عباس نے فرمایا: میں بھی اپنے والد (عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ) کے بارے میں یہی گواہی دیتا ہوں۔